8 مارچ 2013 - 20:30

قاہرہ یونیورسٹی کے ایک استاد نے فیس بک پر اپنے مخصوص پیج میں پیغمبر گرامی اسلام (ص) کی شان میں گستاخی کی جبکہ یونیورسٹی کی طرف سے اس کے خلاف کوئی اعتراض سامنے نہیں آیا۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ ابنا۔ قاہرہ یونیورسٹی کے استاد ہشام عنتر نے فیس بک پر اپنے مخصوص پیج میں پیغمبر گرامی اسلام (ص) کی شان میں گستاخی کی جبکہ یونیورسٹی کی طرف سے اس کے خلاف کوئی اعتراض سامنے نہیں آیا۔ عربی ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس نے اس استاد کے خلاف اعتراض کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور علمی کمیٹی سے اس کے خلاف سخت اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔یونیورسٹی کے اسٹودنٹس نے تاکید کی کہ پیغمبر اکرم (ص) کی شان میں گستاخی ناقابل بخشش جرم ہے لہذا یونیورسٹی کے اس استاد کو اس نازیبا عمل پر سزا ملنا چاہیے۔المصریون خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اعتراض کرنے والے اسٹوڈنٹس میں عیسائی طلباء بھی شامل تھے انہوں نے ہاتھوں میں لئے ہوئے اعلامیوں جن پر’’ عیسائی مسلمانوں کے ساتھ ہیں‘‘ ’’ اسلام کی توہین، ہرگز‘‘ جیسے نعرے لکھے ہوئے تھے، کے ساتھ مسلمانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔نیز انہوں نے ’’ مسلمان اور عیسائی ایک ہیں‘‘ ’’ پیغمبروں کی توہین حرام ہے‘‘ کے نعرے لگا کر اس استاد کو یونیورسٹی سے نکالنے کرنے کا مطالبہ کیا۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔242/